حیدرآباد۔17۔جنوری (اعتماد نیوز)کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ملک میں کانگریس ہی وہ واحد جماعت ہے جو بد عنوانی کے خلاف کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے آج اے آئی سی سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں حق معلومات کے قانون کو نافذ کیا
گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں یو پی اے کے دور حکومت میں ملک کے اقتصادی صورت حال میں بڑے پیمانہ پر ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ہی آدھار کارڈ کے ذریعہ ملک کے ہر شخص کو پہچان دی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یو پی اے کے دور حکومت میں نافذ کر دہ اسکیمات کا ذکر کیا۔